ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ساکشی کو ڈھائی کروڑ روپے اور نوکری دے گی ہریانہ حکومت

ساکشی کو ڈھائی کروڑ روپے اور نوکری دے گی ہریانہ حکومت

Thu, 18 Aug 2016 17:36:30    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،18اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہریانہ حکومت نے آج ریو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی پہلوان ساکشی ملک کو ڈھائی کروڑ روپے اور نوکری دینے کا اعلان کیا۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ساکشی کو کانسے کا تمغہ جیتنے پر ڈھائی کروڑ روپے دئے جائیں گے۔اس کے علاوہ اسے سرکاری نوکری بھی دی جائے گی۔روہتک کی 23برس کی ساکشی ریو اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی ہے۔


Share: